کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 24
حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کے پہلے خاوند کا نام سکران بن عمرو تھا۔ آپ رضی اللہ عنہا نے 72 سال کی عمر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت میں 13 سال گزارنے کے بعد 22 ہجری میں وفات پائی ۔ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا سے 5 احادیث مروی ہیں۔ ٭ 1 نبوت 623 ء : میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا 9 سال کی عمر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حرم میں تشریف لائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن میں سے یہ سعادت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو حاصل ہے کہ آپ کنواری تھیں ۔ نکاح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 54 سال تھی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تقریباً 9 سال گزارنے کا شرف حاصل ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم 66 سال کی عمر میں 57 ء ہجری کو وفات فرما گئیں ۔