کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 23
ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن
٭ 25 میلادی 516 ء : میں مکہ کی نامورمعزز تاجر خاتون حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا بنت خویلد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عقد میں آئیں اس وقت حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی عمر40 سال اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 25 سال تھی۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا پہلا شوہر ہند بن نیاش تمیمی فوت ہو چکا تھااور آپ بیوہ تھیں ۔ 10 نبوت میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا 65 سال کی عمر میں 24 سال 6 ماہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں گزارنے کا شرف حاصل کرنے کے بعد انتقال فرما گئیں
٭ 10نبوت 621 ء : میں حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کانکاح 50 سال کی عمر میں ہوا اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر بھی 50 سال تھی ۔