کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 21
8 ہجری- 629 ء غزوہ موتہ، غزوہ فتح مکہ، غزوہ حنین یا (ہوازن) اور غزوہ طائف کے واقعات پیش آئے۔ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی ۔ 9 ہجری-630 ء دوسرے غیر ملکی غزوہ تبوک کی مہم پیش آئی، تین صحابہ سے مقاطعہ ،زنا کا اقرار کرنے والی عورت کو سنگسار کرنے کا حکم دیا ، مسجد ضرار کی تعمیر ، فرضیت حج اور حرمت سود کا حکم نازل ہوا۔ مختلف وفود قبول اسلام کے لئے حاضر خدمت ہوئے۔ 10 ہجری- 631ء وفد نصاریٰ نجران برائے مباہلہ ، حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ