کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 20
بہتان (افک) کے واقعات پیش آئے ،پردہ اور تیمم کا حکم نازل ہوا نیز حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا اور حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا سے نکاح ہوا۔ 6 ہجری- 627 ء غزوہ عرینین اور صلح حدیبیہ کے واقعات پیش آئے نیز حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے نکاح ہوا۔ 7 ہجری- 628 ء بادشاہوں کے نام دعوتی خطوط تحریر فرمائے۔ غزوہ غابہ ، غزوہ خیبر، غزوہ ذی القرد ، غزوہ وادیٔ القریٰ، غزوہ ذات الرقاع پیش آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بکری کے گوشت میں زہر کھلانے کی کوشش کی گئی، نیز حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا اور حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح ہوا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ عمرہ قضا ادا کیا۔