کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 19
3 ہجری- 624 ء
غزوہ غطفان، غزوہ نجران، غزوہ احد اور غزوہ حمراء الاسد پیش آئے، نیز حضرت حفصہ اور حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہما سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح ہوا۔
4 ہجری- 625 ء
حادثہ رجیع اور بیئر معونہ کے علاوہ بنو نضیر اور غزوہ بدر الاخریٰ پیش آئے،حرمت ِ شراب کا قطعی حکم ہوا، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح اورام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا۔
5 ہجری- 626 ء
غزوہ دومۃ الجندل ، غزوہ بنو مصطلق ، غزوہ احزاب یا خندق ، غزوہ بنو قریظہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر