کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 16
پیر جناب جبریل علیہ السلام غار حرامیں پہلی وحی لے کر تشریف لائے۔ 6 نبوت - 616ء ابو جہل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ حضرت حمزہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما اسلام لائے۔ 7 نبوت-617 ء 47 سال کی عمر میں شعب ابی طالب میں قید و بند کی آزمائش شروع ہوئی۔ 10نبوت 619 ء شعب ابی طالب کی اسیری ختم ہوئی، حضرت ابو طالب اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا، حضرت سودہ رضی اللہ عنہا سے نکاح ہوا نیز سفر طائف اختیار فرمایا۔