کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 14
حیات طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم
ایک نظر میں
22 اپریل 571 ء
واقعہ فیل کے50 یا 55 روز بعد 22 اپریل 571ء بمطابق 9 ربیع الاول موسم بہارمیں بروز سوموار مکہ مکرمہ میں ولادت باسعادت ہوئی۔
4 یا 5 میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم - 575یا 576 ء
قبیلہ بنو سعد کے ہاں چوتھے یا پانچویں سال شق صدر (سینہ چاک کئے جانے) کا پہلا واقعہ پیش آیا۔
6 میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم -577 ء
6 سال کی عمر میں والدہ انتقال کرگئیں۔