کتاب: دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں) - صفحہ 75
لیتے دیرنہیں لگتی۔ حمد اس اللہ کے لئے : جواپنے کمزوربندوں کی نصرت فرمانے والااور دشمنوں سے انتقام لینے والاہے۔ حمد اس اللہ کے لئے : جوسب سے بڑھ کر سچاہے اور اپنے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں فرماتا۔ ہم اسی اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہیں،اسی سے مددمانگتے ہیں،اسی کی پناہ طلب کرتے ہیں،اسی پر توکل کرتے ہیں،ہم اسی کے حضور اپنی بے بسی،کمزوری،اور ناتوانی کا اظہار کرتے ہیں،اسی کے حضور دست دعاء پھیلاتے ہیں،اپنے غم اور دکھ کی فریاد اسی کی جناب میں پیش کرتے ہیں۔اِنَّمَا اَشْکُوْا بَثِّیْ وَحُزْنِیْ اِلَی اللّٰہِ! اے الٰہ العلمین! تیرے دین کومٹانے اور مغلوب کرنے کے لئے کفارنے تیرے بندوں پرعرصہ حیات تنگ کردیا ہے،ظلم وجبر کی انتہا کردی ہے،درندگی اور سفاکی کی ساری حدیں پھلانگ دی ہیں،انہیں وطن سے بے وطن اور گھروں سے بے گھر کر دیا ہے،ان سے زندہ رہنے کا حق چھین لیاہے،اوران کی جانوں،مالوں اورعزتوں کو مباح کرلیاہے،ہزاروں معصوم بچوں کو یتیم کردیاہے،ہزاروں خواتین کو بیوہ بنادیا ہے،ہزاروں بے گناہ مردوں،عورتوں اور بچوں کو اپاہج کردیاہے،کتنے ہی بوڑھے والدین کو بے سہارا کر دیا ہے،بے شمارعفت مآب اور پاکدامن خواتین کی عزتوں کو پامال کر دیاہے،کتنے ہی گھروں کومسماراور شہروں کو کھنڈربنادیاہے،مساجد کو