کتاب: دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں) - صفحہ 74
براء ت حمد اس اللہ کے لئے : جو کائنات کا خالق اورمالک ہے۔ حمد اس اللہ کے لئے : جو قادر مطلق ہے اورغالب ہے جس کے ہاتھ میں ساری بھلائیاں ہیں۔ حمد اس اللہ کے لئے : جووحدہ لا شریک اور بے نیازہے جس کے سواکوئی معبودنہیں۔ حمد اس اللہ کے لئے : جس نے سیدالاولین والآخرین،رحمۃ للعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا۔ حمد اس اللہ کے لئے : جس نے کتاب نازل فرمائی اور اسے قیامت تک کے لئے محفوظ فرمالیا۔ حمد اس اللہ کے لئے : جس نے ہمیں اسلام کی ہدایت عطافرمائی اور ہمیں بہترین امت بنایا۔ حمد اس اللہ کے لئے : جو کمزوروں اور ضعیفوں کا ملجا اور ماویٰ ہے،بے سہاروں کا سہارا،اور بے کسوں کا مولا ہے۔ حمد اس اللہ کے لئے : جو اپنے کمزور اور ضعیف بندوں کی آہ و فغاں سنتا ہے اور جواب بھی دیتاہے۔ حمد اس اللہ کے لئے : جولشکروں کوشکست دینے والاہے اور جسے حساب