کتاب: دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں) - صفحہ 73
کڑی نگاہ رکھیں اور انہیں ناکام بنانے کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کردیں۔اہل ایمان کی اس سعی محمود میں ہم بھی اپنی حقیر کوشش کے ساتھ شریک ہونا اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے اس کی توفیق اور مدد طلب کرتے ہیں کہ وہی ذات مدد فرمانے والی اور توفیق عطا فرمانے والی ہے۔وَ مَا تَوْفِیْقِیْ اِلاَّ بِاللّٰہِ!
میں برادر عزیز ہارون الرشید کیلانی صاحب کا شکر گزار ہوں کہ وہ تفہیم السنہ کی تمام کتب کمپوز کرنے میں بھرپور تعاون فرماتے ہیں۔اسی طرح برادر عزیز خالد محمود کیلانی صاحب کا بھی شکر گزار ہوں جو طباعت کے کام پر بھرپور توجہ دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ دونوں بھائیوں کو دنیا اور آخرت میں اپنے انعامات سے نوازے،آمین!
اشاعت حدیث کے پروگرام میں حصہ لینے والے مستقل معاونین کا بھی تہ دل سے شکر گزار ہوں ان کا پر خلوص تعاون میرے لئے حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ہے اور وہ حضرات جو تفہیم السنہ کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کررہے ہیں ان کا بھی ممنون احسان ہوں کہ وہ برضا و رغبت اشاعت حدیث میں ہمارے دست و بازو ہیں۔اللہ تعالیٰ تمام معاونین اور مترجمین کے لئے ان کتب کو ذخیرہ آخرت بنائے۔آمین!
آخر میں قارئین کرام سے درخواست ہے کہ ان کتب سے استفادہ کے بعد مجھے،میرے والدین اور میرے اہل و عیال کو اپنی مخلصانہ دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن
محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ
7جمادی الاول 1425ھ
مطابق 25جون 2004ء