کتاب: دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں) - صفحہ 72
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب ہے جو آج بے شمار زبانوں میں دنیا کے گوشے گوشے میں اربوں کی تعداد میں کتابی صورت میں موجود ہے اور بلا مبالغہ کروڑوں مردوں،عورتوں،بچوں،بوڑھوں کے سینوں میں محفوظ ہے اس لئے قرآن مجید کو مسلمانوں کی زندگیوں سے خارج کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔نادان حکمرانوں کو کون سمجھائے کہ جس فرد یا قوم نے اللہ کے خلاف یہ جنگ شروع کی اللہ تعالیٰ نے اس فرد یا قوم کو پیس کر رکھ دیا اور بعد میں آنے والوں کے لئے اسے نشان عبرت بنا دیا۔ بہت پرانی بات نہیں،ماضی قریب کا قصہ ہے۔25اگست 1981ء کواسرائیلی وزیر اعظم بیگن مصر کے دورہ پر گیا بیگن اور انور السادات کے درمیان ’’مصر،اسرائیل تعلقات میں بہتری ‘‘کا موضوع زیر بحث تھا۔بیگن نے کہا ’’میں آپ کی اس بات پر کیسے یقین کرلوں کہ آپ ہمارے ساتھ دوستی چاہتے ہیں جبکہ آپ کے مدارس میں اب بھی اس قرآنی آیت کی تعلیم دی جاتی ہے ﴿لُعِنَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْم بَنِیْ ٓ اِسْرَآئِیْلَ عَلٰی لِسَانِ دَاوٗدَ وَعِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ ط ذٰلِکَ بِمَا عَصَوْ وَّکَانُوْا یَعْتَدُوْنَ﴾ ترجمہ:’’بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ان پر داؤد اور عیسیٰ بن مریم کی زبان سے لعنت کی گئی کیونکہ انہوں نے نافرمانی کی اور حد سے گزر گئے۔‘‘(سورۃ المائدہ،آیت نمبر78)صدر سادات نے اپنے وزیر تعلیم کو طلب کیا اور حکم دیا کہ مصری تعلیمی اداروں میں پڑھائی جانے والی ایسی تمام آیات نصاب تعلیم سے خارج کردی جائیں جن میں یہودیوں سے دشمنی کا ذکر ہواقتدار اور حکومت کے نشے میں چُورمسلمانوں کی زندگی سے قرآن مجید کو خارج کرنے کا حکم دینے والا صدر اس کے بعد تھوڑا عرصہ ہی زندہ رہااور اللہ تعالیٰ نے اسے آنے والوں کے لئے نشان عبرت بنادیامولانا ظفرعلی خان نے کتنی اچھی بات کہی ہے ؎ نہ جا اس کے تحمل پر،کہ بے ڈھب ہے گرفت اس کی ڈراس کی دیرگیری سے،کہ ہے سخت انتقام اس کا انور سادات سے پہلے بھی کئی حکمرانوں نے کلام اللہ کو مسلمانوں کی زندگیوں سے خارج کرنے کی کوشش کی۔آج بھی مختلف حیلوں بہانوں سے مکرو فریب کے جال پھیلائے جارہے ہیں۔سازشیں کی جارہی ہیں جو ان شاء اللہ کبھی پروان نہیں چڑھیں گی لیکن اس عہد میں کچھ لوگ کفار کی ان سازشوں میں شریک ہو کر اپنا نامہ اعمال سیاہ کریں گے اور کچھ لوگ کفار کی ان سازشوں کا مقابلہ کرکے اپنا نامہ اعمال روشن کریں گے،اہل ایمان پر واجب ہے کہ قرآن مجیدکو مسلمانوں کی زندگی سے خارج کرنے والی کفار کی تمام سازشوں پر