کتاب: دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں) - صفحہ 23
ہے اَنْتَ مَعَ مَنْ اَحْبَبْتَ قیامت کے روزتو اسی کے ساتھ ہوگاجس کے ساتھ تجھے محبت ہے۔(بخاری) اہل ایمان سے محبت: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدتمام اہل ایمان کے ساتھ محبت کرناہرمسلمان پر واجب ہے جس میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مقدس جماعت،تابعین،تبع تابعین اور امت کے تمام علماء،فقہاء،صلحاء،فضلاء،مجاہدین،اور شہداء کے علاوہ عام نیک مسلمان بھی شامل ہیں۔ بلا شبہ دوستی اور محبت انسان کے عقائد،نظریات،اخلاق کردار،عادات،اطوارحتی کہ لباس،تراش خراش اور انداز گفتگو تک کو متاثر کرتی ہے،لہٰذاحکم یہ ہے کہ دوستی اور محبت صرف نیک،پرہیزگاراور دیندارلوگوں سے کی جائے نیک لوگوں کی دوستی انسان کو نیکی کی طرف لے جائے گی اور نیکی جنت کی طرف لے جانے والی ہے جبکہ بے دین اور فاسق وفاجرلوگوں کی دوستی سے منع کیاگیاہے بے دین اور فجار کی دوستی انسان کو گناہ کی طرف لے جائے گی اور گناہ جہنم کی طرف لے جانے والاہے۔اسی لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے((اَلْمَرْئُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُکُمْ مَنْ یُخَالِلْ))’’آدمی اپنے دوست کے دین پرہوتاہے،لہٰذاہرآدمی کو اچھی طرح دیکھناچاہئے کہ وہ کسے اپنا دوست بنا رہاہے۔‘‘(ترمذی) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اچھے اور برے لوگوں سے دوستی اور محبت کی وضاحت ایک بڑی عمدہ مثال سے فرمائی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے’’نیک آدمی سے دوستی کی مثال کستوری فروخت کرنے والے سے دوستی کی مانند ہے،اور برے آدمی سے دوستی کی مثال آگ کی بھٹی جلانے والے سے دوستی کی مانند ہے۔جوشخص کستوری فروش کے پاس بیٹھے گا اسے یا توکستوری فروش خودکچھ نہ کچھ خوشبو(بطورہدیہ)دے دے گا یاوہ خود اس سے خرید لے گا اگریہ دونوں باتیں نہ ہوئیں توکستوری کی اچھی خوشبوتواسے ضرور ہی آئے گی اور جو شخص آگ کی بھٹی جلانے والے کے پاس بیٹھے گا،بھٹی جلانے والااس کے کپڑے جلائے گااوراگر کپڑے نہ بھی جلائے توبھٹی کا ناگوار دھواں تواسے ضرورہی آئے گا۔(بخاری)اس مثال سے ہمیں یہ سبق ملتاہے کہ جوشخص کسی عالم،نیک اور متقی آدمی کی صحبت میں بیٹھے گا وہ نیکی،خیر،بھلائی اوردین کی باتیں سنے گا۔اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر خیر سنے گا جس سے اس کے اعمال کی اصلاح ہوگی اور دنیا و آخرت میں اسے فائدہ پہنچے گااور جو شخص کسی،بے دین اور فاسق وفاجرکے پاس بیٹھے گا وہ اس سے جھوٹ،غیبت،دھوکہ،فریب،فحش گوئی،بے حیائی اوراس جیسی دوسری اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ناراض کرنے والی