کتاب: دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں) - صفحہ 169
ہمیشہ ہمیشہ کے عذاب میں مبتلا ہوگئے۔‘‘(سورۃ المائدہ،آیت نمبر80) مسئلہ 176:کفارسے دوستی کسی بھی وقت اللہ کے عذاب کا باعث بن سکتی ہے۔ ﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تَتَّخِذُوا الْکٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآئَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ ط اَ تُرِیْدُوْنَ اَنْ تَجْعَلُوْا لِلّٰہِ عَلَیْکُمْ سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا﴾(144:4) ’’اے لوگو،جو ایمان لائے ہو!مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بناؤ کیا تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کو اپنے خلاف(عذاب کے لئے)واضح ثبو ت دے دو۔‘‘(سورۃ النساء،آیت نمبر144) مسئلہ 177:کفار سے دوستی کرنے والوں کا اللہ تعالیٰ سے کوئی تعلق نہیں۔ ﴿لاَ یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْکٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآئَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ ج وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ فَلَیْسَ مِنَ اللّٰہِ فِیْ شَیْئٍ اِلآَّ اَنْ تَتَّقُوْا مِنْہُمْ تُقٰـۃً ط وَ یُحَذِّرُکُمُ اللّٰہُ نَفْسَہٗ ط وَ اِلَی اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لْمَصِیْرُ﴾(28:3) ’’مومن،مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں جو ایسا کرے گا اللہ تعالیٰ سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہاں اگر کافروں کے ظلم سے بچنے کے لئے(اپنے ایمان پر قائم رہتے ہوئے)ایسا طرز عمل اختیار کرو تووہ معاف ہے۔اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے(اور یاد رکھو)تمہیں اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے۔‘‘(سورہ آلعمران،آیت نمبر28) مسئلہ 178:کافروں سے دوستی کرنے والوں کا قیامت کے روز انجام بھی کافروں کے ساتھ ہوگا۔ مسئلہ 179:کافروں سے دوستی کرنے والے دنیا میں اللہ تعالیٰ کی راہنمائی سے محروم ہوجاتے ہیں۔ ﴿یٰٓـاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تَتَّخِذُوا الْیَہُوْدَ وَالنَّصٰرٰٓی اَوْلِیَآئَ م بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآئُ بَعْضٍ ط وَ مَنْ یَّتَوَلَّہُمْ مِّنْکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ ط اِنَّ اللّٰہَ لَا یَہْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ﴾(51:5) ’’اے لوگو،جو ایمان لائے ہو!یہودیوں اور عیسائیوں کو اپنا دوست نہ بناؤ یہ آپس میں ایک