کتاب: دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں) - صفحہ 164
الْکِتٰبَ مِنْ قَبْلِکُمْ وَالْکُفَّارَ اَوْلِیَآئَ ج وَاتَّقُوا اللّٰہَ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴾(57:5) ’’اے لوگو،جو ایمان لائے ہو!تم سے پہلے جن لوگوں کو کتاب دی گئی،ان میں سے جنہوں نے تمہارے دین کو مذاق اور تماشا بنا لیا ہے انہیں اور دوسرے کافروں کو اپنا دوست نہ بناؤ اگر تم واقعی مومن ہو تو اللہ سے ڈر جاؤ۔‘‘(سورۃ المائدہ،آیت نمبر57) 5 ﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تَتَّخِذُوْ ٓا اٰبَآئَ کُمْ وَ اِخْوَانَکُمْ اَوْلِیَآئَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْکُفْرَ عَلَی الْاِیْمَانِ ط وَ مَنْ یَّتَوَلَّہُمْ مِّنْکُمْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَ﴾(23:9) ’’اے لوگو،جو ایمان لائے ہو!اپنے باپوں اور بھائیوں کو بھی اپنا دوست نہ بناؤ اگر وہ ایمان پر کفر کو ترجیح دیں تم میں سے جو انہیں دوست بنائیں گے وہ ظالم ہوں گے۔‘‘(سورۃ التوبہ،آیت نمبر23) 6 ﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تَتَّخِذُوْا عَدُوِّیْ وَ عَدُوَّکُمْ اَوْلِیَآئَ تُلْقُوْنَ اِلَیْہِمْ بِالْمَوَدَّۃِ وَ قَدْ کَفَرُوْا بِمَا جَآئَ کُمْ مِّنَ الْحَقِّ ج یُخْرِجُوْنَ الرَّسُوْلَ وَ اِیَّاکُمْ اَنْ تُؤْمِنُوْا بِاللّٰہِ رَبِّکُمْ ط اِنْ کُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِہَادًا فِیْ سَبِیْلِیْ وَ ابْتِغَآئَ مَرْضَاتِیْ تُسِرُّوْنَ اِلَیْہِمْ بِالْمَوَدَّۃِ ق وَ اَنَا اَعْلَمُ بِمَآ اَخْفَیْتُمْ وَ مَآ اَعْلَنْتُمْ ط وَ مَنْ یَّفْعَلْہُ مِنْکُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآئَ السَّبِیْلِ﴾(1:60) ’’اے لوگو،جو ایمان لائے ہو!اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے کے لئے اور میرے خوشنودی حاصل کرنے کے لئے(اپنے وطن سے)نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ،تم ان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہو حالانکہ جو حق تمہارے پاس آیا ہے وہ اسے ماننے سے انکار کرچکے ہیں۔رسول کو اور تمہیں صرف اس وجہ سے جلاوطن کیا ہے کہ تم اپنے رب پر ایمان لائے ہو،تم انہیں خفیہ دوستانہ پیغام بھیجتے ہو حالانکہ جو تم چھپاتے ہو یا ظاہر کرتے ہو میں اسے خوب جانتا ہوں لہٰذا تم میں سے جو بھی ایسا کرے گا وہ راہ راست سے بھٹک گیا۔‘‘(سورۃ الممتحنہ،آیت نمبر1) 7 ﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ قَدْ یَئِسُوْا مِنَ الْاٰخِرَۃِ کَمَا یَئِسَ الْکُفَّارُ مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوْرِ﴾(13:60) ’’اے لوگو،جو ایمان لائے ہو!ایسے لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن پر اللہ کا غضب نازل ہوا وہ آخرت(کے ثواب سے)اسی طرح مایوس ہیں جس طرح قبروں میں پڑے کافر(اللہ کی رحمت سے)مایوس