کتاب: دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں) - صفحہ 158
ضَرَرُ عَدْمِ الْوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْنَ
اہل ایمان سے دوستی نہ کرنے کا نقصان
مسئلہ 165:اہل ایمان ایک دوسرے کی نصرت،حمایت اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے توزمین میں بڑے بڑے فتنے اور فساد برپا ہوں گے۔
﴿وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآئُ بَعْضٍ ط اِلاَّ تَفْعَلُوْہُ تَکُنْ فِتْنَۃٌ فِی الْاَرْضِ وَ فَسَادٌ کَبِیْرٌ﴾(73:8)
’’کافر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں،اگر تم ایک دوسرے کی حمایت نہ کروگے تو زمین میں بڑا فساد برپا ہوگا۔‘‘(سورۃ الانفال،آیت نمبر73)