کتاب: دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں) - صفحہ 154
حضرت جریر بن عبداللہ(بجلی)رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر نماز قائم کرنے،زکاۃ ادا کرنے اور ہر مسلما ن کی خیر خواہی کرنے پر بیعت کی۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ تَمِیْمِ الدَّارِیِّ رَضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ((أَلدِّیْنُ النَّصِیْحَۃٌ))قُلْنَا:لِمَنْ ؟ قَالَ((لِلّٰہِ وَکِتٰبِہٖ وَلِرَسُوْلِہٖ وَلِاَئِمَّۃِ الْمُسْلِمِیْنَ وَ عَامَّتِہِمْ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’دین خیر خواہی اور وفاداری کا نام ہے۔‘‘ہم نے عرض کیا ’’کس سے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اللہ اور اس کی کتاب سے وفاداری،اس کے رسول سے وفاداری اور مسلمانوں کے ائمہ اور تمام مسلمانوں کے ساتھ خیر خواہی۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 159:اپنے مسلمان بھائیوں پر ہتھیار اٹھایا جائے نہ انہیں دھوکہ دیا جائے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ((مَنْ حَمَلَ عَلَیْنَا السَّلاَحَ فَلَیْسَ مِنَّا وَ مَنْ غَشَّنَا فَلَیْسَ مِنَّا))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے ہم پر ہتھیار اٹھایا وہ ہم سے نہیں اور جس نے ہمیں دھوکہ دیا وہ بھی ہم سے نہیں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 160:کسی مسلمان کو گالی دی جائے نہ کسی مسلمان کو قتل کیا جائے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رَضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ((سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوْقٌ وَ قِتَالُہٗ کُفْرٌ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[3] حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اسے قتل کرنا کفر ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ عَنْ جَرِیْرٍ رَضی اللّٰه عنہ قَالَ:قَالَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِیْ حِجَّۃِ الْوَدَاعِ((لاَ تَرْجِعُوْا بَعْدِیْ کُفَّارًا یَضْرِبُ بَعْضَکُمْ رِقَابَ بَعْضٍ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[4]
[1] کتاب الایمان ، باب ان الدین نصیحۃ. [2] کتاب الایمان ، باب قول النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم من غشنا فلیس منا. [3] کتاب الایمان ، باب خوف المؤمن من ان یحبط عملہ وہو لا یشعر. [4] کتاب الایمان ، باب قول النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم سباب المسلم فسوق و قتالہ کفر.