کتاب: دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں) - صفحہ 148
غَمْضًا حَتّٰی تَرْضٰی))رَوَاہُ الطَّبَرَانِیُّ [1] (حسن) حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میں تمہیں جنت میں جانے والے مردوں کے بارے میں نہ بتاؤں ؟(سنو)نبی جنتی ہے،شہید جنتی ہے،صدیق جنتی ہے،پیدا ہوتے ہی فوت ہونے والا بچہ جنتی ہے،دور دراز سے اپنے بھائی کو محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ملنے والا جنتی ہے،کیا میں تمہیں جنت میں جانے والی عورتوں کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ اپنے شوہر سے محبت کرنے والی،زیادہ بچوں کو جنم دینے(کی تکلیف اٹھانے)والی اوروہ نیک عورت کہ جس کا شوہر اس پر ظلم کرے تو کہے’’ میرا ہاتھ تیرے ہاتھ میں ہے میں اس وقت تک نہیں سوؤں گی جب تک تو راضی نہ ہوجائے۔‘‘ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔
[1] الجامع الصغیر ، للالبانی ، رقم الحدیث 6201.