کتاب: دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں) - صفحہ 147
الْجَنَّۃِ لَعُمُدًا مِنْ یَاقُوْتٍ عَلَیْہَا غُرَفٌ مِنْ زَبَرْجَدٍ لَہَا اَبْوَابٌ مُفَتَّحَۃٌ تُضِیْئُ کَمَا یُضِیْئُ أَلْکَوْکِبُ الدُّرِّیُّ فَقَالُوْا:یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم مَنْ یَّسْکُنُہَا ؟ قَالَ أَلْمُتَحَابُّوْنَ فِی اللّٰہِ وَ الْمُتَجَالِسُوْنَ فِی اللّٰہِ وَالْمُتَلاَقُوْنَ فِی اللّٰہِ))رَوَاہُ الْبَیْہَقِیُّ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’جنت میں یاقوت کے ستونوں پر زمرد کے بالا خانے ہیں جن کے دروازے کھلے ہوئے ہیں وہ دروازے اس طرح چمکدار ہیں جیسے روشن ستارے چمکتے ہوئے۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان بالا خانوں میں کون لوگ رہیں گے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اللہ کے لئے آپس میں محبت کرنے والے اللہ کے لئے ایک دوسرے کے پاس بیٹھنے والے اور اللہ کے لئے ایک دوسرے سے ملاقات کرنے والے۔اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 144:ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرنے والے اہل ایمان کی اللہ تعالیٰ عزت فرماتے ہیں۔ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ رَضی اللّٰه عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم((مَا اَحَبَّ عَبْدٌ عَبْدًا لِلّٰہِ اِلاَّ اَکْرَمَہُ اللّٰہُ))رَوَاہُ اَحْمَدُ [2] (حسن) حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب کوئی بندہ اللہ تعالیٰ کی خاطر دوسرے بندے سے محبت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی عزت کرتے ہیں۔‘‘ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 145:اپنے مسلمان بھائی سے ملاقات کی خاطر دور دراز کا سفر طے کرکے آنے والے کے لئے جنت کی بشارت ہے۔ عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ رَضی اللّٰه عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم((أَلاَ أُخْبِرُکُمْ بِرِجَالِکُمْ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ ؟ أَلنَّبِیُّ فِی الْجَنَّۃِ وَالشَّہِیْدُ فِی الْجَنَّۃِ،وَالصِّدِّیْقُ فِی الْجَنَّۃِ أَلْمَوْلُوْدُ فِی الْجَنَّۃِ وَ الرَّجُلُ یَزُوْرُ أَخَاہُ فِیْ نَاحِیَۃِ الْمِصْرِ فِی اللّٰہِ فِی الْجَنَّۃِ أَلاَ أُخْبِرُکُمْ بِنِسَائِ کُمْ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ ؟ أَلْوَدُوْدُ الْوَلُوْدَ،أَلْعَؤُوْدَ الَّتِیْ اِذَا ظُلِمَتْ قَالَتْ ہٰذِہٖ یَدِیْ فِیْ یَدِکَ لاَ أَذُوْقُ
[1] مشکوۃ المصابیح ، للالبانی ، کتاب الاداب ، باب الحب فی اللّٰه (3؍5026). [2] سلسلہ الاحادیث الصحیحۃ ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 1256.