کتاب: دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں) - صفحہ 106
مَنْ یَّسْتَحِقُّ الْوَلاَءَ ؟ ولاء کا مستحق کون ہے؟ مسئلہ 66:اللہ،اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام اہل ایمان ہی مسلمانوں کی محبت اور دوستی کے مستحق ہیں۔ ﴿اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّکٰوۃَ وَ ہُمْ رَاکِعُوْنَ،وَ مَنْ یَّتَوَلَّ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَاِنَّ حِزْبَ اللّٰہِ ہُمُ الْغٰلِبُوْنَ﴾(5:55-56) ’’بے شک تمہارے دوست تو بس اللہ،اللہ کا رسول اور وہ اہل ایمان ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں،زکاۃ دیتے ہیں اور اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں او رجو شخص اللہ،اس کے رسول اور اہل ِایمان کو اپنا دوست بنا لے وہ یقین مانے کہ اللہ کا گروہ ہی غالب رہنے والا ہے۔‘‘(سورۃ المائدہ،آیت نمبر56-55)