کتاب: دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں) - صفحہ 104
عَنْ اَنَسٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((لاَ یُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتّٰی أَکُوْنَ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ أَہْلِہٖ وَ مَالِہٖ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ)) (رَوَاہُ مُسْلِمٌ) ٭٭٭ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی آدمی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ(اللہ تعالیٰ کے بعد)میرے ساتھ اپنے اہل،مال اور سارے لوگوں سے زیادہ محبت نہ کرے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے)