کتاب: دوستی اور دشمنی کا اسلامی معیار - صفحہ 42
(۹) کمز و ر کے سا تھ مشفقا نہ بر تا ؤ:
یہ مشفقانہ حسنِ سلوک بھی باہمی محبت کی علامت ہے ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[ لَیْسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ یُؤَقِّرْ کَبِیْرَنَا وَیَرْحَمْ صَغِیْرَنَا ][1]
ترجمہ:جو ہمارے بڑوں کا احترام نہیں کرتا اور چھوٹوں پر شفقت نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں۔
ایک اور حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[ ھَلْ تُنْصَرُوْنَ وَتُرْزَقُوْنَ اِلاَّبِضُعَفَا ئِکُمْ ][2]
ترجمہ:تمہیں صرف تمہارے کمزور لوگوں کی بدولت رزق بھی دیا جاتا ہے اور مدد بھی کی جاتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
[وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيْدُوْنَ وَجْهَهٗ وَلَا تَعْدُ عَيْنٰكَ عَنْهُمْ ۚ تُرِيْدُ زِيْنَةَ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ][3]
ترجمہ: اور جو لوگ صبح وشام اپنے پروردگار کو پکارتے ہیں اور اس کی خوشنودی کے
[1] مسند احمد : ۶۹۳۷
[2] بخاری: ۲۷۸۱
[3] الکھف:۲۸