کتاب: دوستی اور دشمنی کا اسلامی معیار - صفحہ 21
دشمنی کی بڑی واضح علامات بیان کی گئی ہیں ۔( ان علامات کو پیش ِنظر رکھ کر ہر شخص اپنے آپ کو تول سکتا ہیں کہ وہ کس قدر اسلام کے، دوستی اور دشمنی کے معیار پر پورا اتر رہاہے ) اولاً : کفار سے محبت کی علامات ہم ان امور کو بیان کرتے ہیں جوکفار سے دوستی اور محبت کی دلیل ہیں۔ جو درج ذیل ہیں: (۱)لباس و گفتار کی تقلید یعنی ہم اپنے لباس وگفتار میں جس قوم کی نقل کریں گے تو گویا ان سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں ،کیونکہ لباس وگفتار وغیرہ میں کسی قوم کی تشبیہ ان سے محبت ہی کی دلیل ہے ۔اسی لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : [ مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَھُوَ مِنْھُمْ ][1] ترجمہ:جو کسی قوم کی نقالی کرے گا ،وہ انہیں میں سے شمار ہوگا۔ لہذا کفار کی وہ عادات ،عبادات ،اخلاق اور طور طریقے جو ان کا خاصہ بن چکے ہیں ، میں انکی تشبیہ اختیار کرنا حرام ہے۔ مثلاً: داڑھی منڈوانا ،لمبی مونچھیں رکھنا ،بلاضرورت انکی
[1] ابوداؤد:۴۰۳۱