کتاب: دوستی اور دشمنی کا اسلامی معیار - صفحہ 17
[يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّيْ وَعَدُوَّكُمْ اَوْلِيَاۗءَ][1]
ترجمہ: اے ا یمان والو! میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست مت بناؤ ۔
بلکہ اللہ تعالیٰ نے تو ایسے کفار کی دوستی بھی مسلمانوں پر حرام قراردے دی ہے ،جو خونی رشتے اور نسب کے اعتبار سے انتہائی قریب ہوں۔فرمایا:
[يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْٓا اٰبَاۗءَكُمْ وَاِخْوَانَكُمْ اَوْلِيَاۗءَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَي الْاِيْمَانِ ۭ وَمَنْ يَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاُولٰۗىِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ 23][2]
ترجمہ:اے ایمان والو! اگر تمہارے (ماں )باپ اور( بہن) بھائی ایمان کے مقابلے میں کفر کو پسند کرتے ہیں ،تو ان سے دوستی مت رکھو اور تم میں سے جو بھی ایسوں سے دوستی رکھیں گے وہ یقینا ظالم ہیں ۔
اللہ تعالیٰ نے ایک دوسرے مقام پر فرمایا:
[لَا تَجِدُ قَوْمًا يُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ يُوَاۗدُّوْنَ مَنْ حَاۗدَّ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ وَلَوْ كَانُوْٓا اٰبَاۗءَهُمْ اَوْ اَبْنَاۗءَهُمْ اَوْ اِخْوَانَهُمْ اَوْ عَشِيْرَتَهُمْ ۭ][3]
[1] الممتحنۃ:۱
[2] التوبۃ:۲۳
[3] المجادلۃ : ۲۲