کتاب: دوستی اور دشمنی کا اسلامی معیار - صفحہ 14
ترجمہ:( مسلمانو! ان لوگوں کودوست نہ بناؤ جو تمہارے دین کو ہنسی کھیل بنائے ہوئے ہیں(خواہ) وہ ان میں سے ہوںجو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے یا کفار ہوں اگر تم مؤمن ہو تو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو)
بہرحال ہم نے الولاء والبراء ہی کے تحت اپنے جملہ مسلمان بھائیوں کے ساتھ جذبۂ خیرخواہی کے پیشِ نظر یہ چند سطور تحریر کردی ہیں، نیز اس مختصر مگر انتہائی جامع اور نافع رسالہ کا تیسرا ایڈیشن ہدیۂ قارئین کررہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس انتہائی اہم اور حساس مسئلہ کے تعلق سے ہمیں راست اقدام کی توفیق مرحمت فرمائے ،ہمیں ایمان پر قائم رکھے،اور اسی پر خاتمہ ہوجائے۔ واللہ ولی التوفیق وصلی اللہ علٰی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وأھل طا عتہ أجمعین.
کتبہ / عبد اللہ ناصر الرحمانی
مدیر :مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام کراچی پاکستان