کتاب: دوستی اور دشمنی کا اسلامی معیار - صفحہ 13
خصائلِ کفر (جو درحقیقت رزائل ہیں) کی تعریف میں پیش پیش رہتے ہیں،کفار کے ایجنٹ اور آ لۂ کار بن کر بلادِ اسلام میں فساد برپاکرنے اور مسلمانوں کی بربادی اور ہلاکت کی پلاننگ کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ اپنی سائنسی مہارات وایجادات سے کفار کو فائدہ پہنچارہے ہیں بلکہ وسائلِ حرب وضرب ایجاد کرکے انہیں کفار کے سپرد کردیتے ہیں تاکہ وہ انہیں مسلمانوں کے خلاف استعمال کریں۔مسلمانوں کی ہلاکت کے سلسلہ میں کفار کے ساتھ پورا پورا تعاون کرتے ہیں بلکہ ان پر حملہ کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ بلادِ کفار کی نیشنلٹی حاصل کرکے اپنی پوری زندگی وہاں گزار دیتے ہیں اور یہ پوری زندگی ان کے تمام قوانین کی پیروی کرتے ہوئے بسر کردیتے ہیں،ہم نے بعض مسلمانوں کو اپنے تجارتی مراکز میں صلیب تک فروخت کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔(فاناللہ وانا الیہ راجعون ) اللہ تعالیٰ کے اس فرمان پر غو ر کیجئے : [يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا دِيْنَكُمْ هُزُوًا وَّلَعِبًا مِّنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَالْكُفَّارَ اَوْلِيَاۗءَ ۚوَاتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ 57؀][1]
[1] المائدۃ:۵۷