کتاب: دوستی اور دشمنی کا اسلامی معیار - صفحہ 10
شرعی بنیادیں کیا ہیں؟ یہ بڑی اہمیت کا حامل مسئلہ ہے،اسے صحیح طور پر سمجھنا اور پھر اعتقاداً وعملاً اس کا صحیح حق ادا کردینا مکملاتِ ایمان میں سے ہے: [من أحب للہ وأبغض للہ وأعطی للہ ومنع للہ فقد استکمل الایمان ][1] دوستی ،دشمنی ،محبت اور نفرت یہ سب عبادات ہیں،اور ہر قسم کی عبادت کا مستحق صرف اللہ تعالیٰ ہے۔کسی سے دوستی یامحبت کا رشتہ قائم کرنا ہے تو اللہ کیلئے ،اور دشمنی اور نفرت کا مظاہرہ کرنا ہے تو وہ بھی اللہ کیلئے ،بس یہی اس مسئلہ کی مرکزیت ہے’’ ألاکل شیٔ ماخلا ﷲ باطل‘‘ عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنھما قال قال رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم :[أوثق عری الایمان الموالاۃ فی ﷲ والمعاداۃ فی ﷲ والحب فی ﷲ والبغض فی ﷲ][2] ترجمہ:عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ـ[ایمان کا سب سے مضبوط کنڈا اللہ کیلئے دوستی اور اللہ کیلئے دشمنی ہے اور اللہ کیلئے محبت اور اللہ کیلئے نفرت کرناہے]
[1] ابوداؤد:۴۶۸۳ [2] رواہ الطبرانی وصححہ الالبانی ،الجامع الصغیر:۲۵۳۵