کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 98
٭ اور سونے سے پہلے اپنا بستر جھاڑ لے:ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
’’ تم میں سے کوئی شخص جب اپنے بستر پر سونا چاہے تو اسے جھاڑ لے کیونکہ اسے نہیں معلوم کہ اس کے جانے کے بعد اس پر کیا آیا ! ‘‘
[بخاری،مسلم]
مذکورہ بالا دعاؤں کے متعلق امام نووی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ بہتر یہ ہے کہ انسان ان تمام دعاؤں کو پڑھے،اگر ایسا نہ ہو سکے تو اپنی طاقت کے مطابق ان میں سے جو اہم دعائیں پڑھ سکتا ہے پڑھ لے۔
یاد رہے کہ یہ دعائیں صرف رات کی نیند کیہی نہیں بلکہ دن کی نیند کی بھی ہیں،کیونکہ ان کے متعلق جو احادیث ذکر کی گئی ہیں وہ ہر نیند کے بارے میں ہیں چاہے دن کو ہو یا رات کو۔اور اگر انسان دن اور رات میں دو مرتبہ سوتا ہو جیسا کہ اکثر لوگوں کا معمول ہے تو مذکورہ سنتوں پر دو مرتبہ عمل ہو سکتا ہے۔ان دعاؤں کے پڑھنے سے مزید دو فوائد حاصل ہوتے ہیں:
1 انسان اللہ کی حفاظت میں آ جاتا ہے اور اسی بناء پر وہ رات کی تمام آفتوں اور شیطان کے شر سے بچ جاتا ہے۔
2 انسان کے دن کا اختتام اللہ کے ذکر،اس کی اطاعت،اس پر توکل اور اس کی توحید پر ہوتا ہے۔