کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 95
کفایت کرنے والا ہے اور نہ کوئی جگہ دینے والا۔‘‘ ٭ ﴿اَللّٰہُمَّ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ وَمَلِیْکَہُ أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہِ وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِیْ سُوْئً ا أَوْ أَجُرَّہُ إِلٰی مُسْلِم [ابو داؤد،ترمذی] نوٹ:یہ دعا اور اس کا ترجمہ صبح وشام کے اذکار میں گذر چکا ہے۔ ٭ ﴿اَللّٰہُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِیْ إِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِیْ إِلَیْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَہْرِیْ إِلَیْکَ رَغْبَۃً وَّرَہْبَۃً إِلَیْکَ لَا مَلْجَا وَلَا مَنْجَا مِنْکَ إِلَّا إِلَیْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ أَنْزَلْتَ وَبِنَبِیِّکَ الَّذِیْ أَرْسَلْتَ [بخاری،مسلم] ’’ اے اللہ ! میں نے اپنے نفس کو تیرے حوالے کردیااور اپنا معاملہ تیرے سپرد کردیااور اپنی پشت کو تیری پناہ میں دے دیا۔تیری طرف رغبت کرتے ہوئے اور تجھ سے ڈرتے ہوئے اور تیری ہی طرف پناہ پانے اور نجات حاصل کرنے کی جگہ ہے۔میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا ہوں جو تو نے اتاری اور تیرے نبی پر بھی جسے تو نے بھیجا۔‘‘ ٭ ﴿اَللّٰہُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَیْئٍ فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوٰی وَمُنْزِلَ التَّوْرَاۃِ