کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 94
تو نے اسے زندہ رکھا تو اس کی حفاظت کرنااور اگر تو نے اسے مار دیا تو اس کی مغفرت کرنا۔اے اللہ ! میں تجھ سے عافیت کا سوال کرتا ہوں۔‘‘
٭ اپنا دایاں ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھ کر تین مرتبہ یہ دعا پڑھیں:
﴿اَللّٰہُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَک﴾
’’ اے اللہ ! مجھے اس دن اپنے عذاب سے بچانا جب تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔‘‘ [ابو داؤد،ترمذی]
٭ ۳۳ مرتبہ سبحان اللّٰه،۳۳ مرتبہ الحمد للّٰه اور ۳۴ مرتبہ اللّٰه اکبر پڑھنا۔ [بخاری،مسلم]
نوٹ:ان تسبیحات کے فوائد نماز کے بعد کی سنتوں میں درج کئے جا چکے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ ان تسبیحات کا سو مرتبہ پڑھنا(۱۰۰)صدقوں کے برابر ہے۔[مسلم]اور دوسری یہ ہے کہ ان تسبیحات کا سو مرتبہ پڑھنا جنت میں(۱۰۰)درخت لگانے کے برابر ہے۔[ابن ماجہ]
٭ ﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَکَفَانَا وَآوَانَا فَکَمْ مِمَّنْ لَا کَافِیَ لَہُ وَلاَ مُؤْوِی﴾ [مسلم]
’’ تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے ہمیں کھلایااور ہمیں پلایا اور ہمیں کافی ہو گیااور ہمیں جگہ دی۔پس کتنے لوگ ہیں جنھیں کوئی