کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 79
کھانے کی سنتیں
٭ کھانے سے پہلے اور کھانے کے دوران
٭ ’بسم اللہ ‘ کاپڑھنا:اگر شروع میں بھول جائے تو یاد آنے پر بِسْمِ اللّٰہِ فِیْ أَوَّلِہِ وَآخِرِہِ پڑھ لے۔ [ابو داؤد،ترمذی]
٭ دائیں ہاتھ سے کھانا۔
٭ اپنے سامنے سے کھانا۔
ایک حدیث میں ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
’’ اے بچے ! بسم اللہ پڑھواو راپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔‘‘ [مسلم]
٭ لقمہ گر جائے تو اسے صاف کرکے کھا لینا
ارشا نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
’’ جب تم میں سے کسی شخص سے لقمہ گر جائے تو وہ اسے صاف کرکے کھا لے۔‘‘ [مسلم]
٭ تین انگلیوں کے ساتھ کھانا
حدیث میں ہے کہ:
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں کے ساتھ کھاتے تھے۔‘‘[مسلم]