کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 72
لوگوں سے میل ملاقات کی سنتیں
1 سلام کہنا:
٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ اسلام میں کونسا عمل سب سے بہتر ہے؟تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’یہ کہ تو کھانا کھلائے اور ہر جاننے اور نہ جاننے والے کو سلام کہے۔‘‘ [بخاری،مسلم]
٭ ’’ایک آدمی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور اس نے کہا:السلام علیکم۔توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا جواب دیا،پھر وہ بیٹھ گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس کیلئے دس نیکیاں ہیں۔پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے کہا:السلام علیکم ورحمۃ اللّٰه۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا جواب دیا پھر وہ بھی بیٹھ گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس کیلئے بیس نیکیاں ہیں۔پھر ایک اور آدمی آیااور اس نے کہا:السلام علیکم ورحمۃ اللّٰه وبرکاتہ۔توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا جواب دیاپھر وہ بھی بیٹھ گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس کیلئے تیس نیکیاں ہیں۔‘‘ [ابو داؤد،ترمذی:حسن]
غور فرمائیں،اللہ آپ کی حفاظت فرمائے ! جو شخص پورا سلام نہیں کہتا وہ کتنا زیادہ اجر ضائع کر بیٹھتا ہے۔اگر وہ پورا سلام(السلام علیکم