کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 70
ہوں،معاف کردئے جاتے ہیں۔‘‘[صححہ الألبانی فی الکلم الطیب]
٭ صبح کے وقت یہ دعا سو مرتبہ پڑھیں:
﴿لاَ إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ﴾
اس دعا کے فضائل حدیث میں یوں بیان کئے گئے ہیں:
٭ اسے سو مرتبہ پڑھنا دس گردنوں کو آزاد کرنے کے برابر ہے۔
٭ اس کیلئے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں۔
٭ اس کے سو گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔
٭ اور یہ دعا شام ہونے تک اس کیلئے شیطان کے سامنے قلعہ بنی رہتی ہے۔ [بخاری،مسلم]
٭ صبح کے وقت اس دعا کو پڑھیں:
﴿اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّرِزْقًا طَیِّبًاوَعَمَلًا مُّتَقَبَّلاً﴾ [ابن ماجہ]
’’ اے اللہ ! میں تجھ سے علمِ نافع،پاکیزہ رزق اور اس عمل کا سوال کرتا ہوں جسے قبول کر لیا جائے۔‘‘