کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 65
ادا کردیا۔‘‘ [عمل الیوم واللیلۃ للنسائی،ابو داؤد] ٭ صبح وشام تین تین مرتبہ یہ دعا پڑھیں: ﴿اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ،لاَ إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ لاَ إِلٰہَ إلِاَّ أَنْتَ[ابو داؤد،احمد] ’’ اے اللہ ! مجھے میرے بدن میں عافیت دے۔اے اللہ ! مجھے میرے کانوں میں عافیت دے۔اے اللہ! مجھے میری نظر میں عافیت دے،تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔اے اللہ ! میں کفر اور فقر سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور عذابِ قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں،تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔‘‘ ٭ صبح وشام یہ دعا سات سات مرتبہ پڑھیں: ﴿حَسْبِیَ اللّٰہُ لاَ إِلٰہَ إِلَّا ہُوَعَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ’’ مجھے اللہ ہی کافی ہے،اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں،میں نے اسی پر توکل کیا اور وہ عرشِ عظیم کا رب ہے۔‘‘ اس دعا کی فضیلت حدیث میں یوں بیان کی گئی ہے: