کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 64
تیرے بندے اور رسول ہیں۔‘‘
یہی دعا شام کے وقت بھی چار مرتبہ پڑھیں،لیکن شام کے وقت أَصْبَحْتُ کی بجائے أَمْسَیْتُ کہنا ہو گا۔
اس دعا کی فضیلت حدیث میں یوں بیان کی گئی ہے:
’’جو شخص اسے صبح وشام چار چار مرتبہ پڑھ لے اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے آزاد کردیتا ہے۔‘‘ [عمل الیوم واللیلۃ للنسائی،ابو داؤد]
٭ صبح کے وقت یہ دعا پڑھیں:
﴿اَللّٰہُمَّ مَا أَصْبَحَ بِیْ مِنْ نِّعْمَۃٍ أَوْ بِأَحَدٍ مِنْ خَلْقِکَ فَمِنْکَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ،فَلَکَ الْحَمْدُ وَالشُّکْرُ﴾
’’ اے اللہ ! مجھ پر یا تیری مخلوق میں سے کسی پر جس نعمت نے صبح کی وہ تیری طرف سے ہے۔تو اکیلا ہے،تیرا کوئی شریک نہیں،سو تمام تعریف اور شکر تیرے لئے ہے۔‘‘
یہی دعا شام کے وقت بھی پڑھنی چاہیے،لیکن أَصْبَحَ کی بجائے أَمْسٰیکہا جائے۔
اس دعا کی فضیلت حدیث میں یوں بیان کی گئی ہے:
’’ جو آدمی اسے صبح کے وقت پڑھ لے اس نے اس دن کا شکر ادا کردیا اور جو اسے شام کے وقت پڑھ لے اس نے اس رات کا شکر