کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 63
سے میں تیری پناہ میں آتا ہوں۔میں اپنے اوپر تیری نعمتوں کا اعتراف اور اپنے گناہ گار ہونے کا اعتراف کرتا ہوں۔لہذا تو مجھے معاف کردے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں۔‘‘
اس دعا کی فضیلت حدیث میں یوں بیان کی گئی ہے:
’’ جو شخص اسے شام کے وقت یقین کے ساتھ پڑھ لے اور اسی رات میں اس کی موت آ جائے تو وہ سیدھا جنت میں جائے گا۔اسی طرح جو شخص اسے صبح کے وقت یقین کے ساتھ پڑھ لے اور اسی دن اس کی موت آجائے تو وہ بھی سیدھا جنت میں جائے گا۔‘‘[بخاری]
٭ صبح کے وقت یہ دعا چار مرتبہ پڑھیں:
﴿اَللّٰہُمّ إِنِّیْ أَصْبَحْتُ أُشْہِدُکَ وَأُشْہِدُ حَمَلَۃَ عَرْشِکَ وَمَلاَئِکَتَکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ أَنَّکَ أَنْتَ اللّٰہُ لاَ إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَکَ لاَ شَرِیْکَ لَکَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ﴾
’’ اے اللہ ! میں نے صبح کر لی،میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے عرش کو اٹھانے والے فرشتوں کو اور تیرے(دیگر)فرشتوں کو اور تیری پوری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ صرف تو ہی سچا معبود ہے اور تیرے سوا اور کوئی معبود نہیں۔تو اکیلا ہے،تیرا کوئی شریک نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم