کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 62
’’ اے اللہ ! تیری توفیق سے ہم نے صبح کی اور تیری ہی توفیق سے ہم نے شام کی اور تیرے حکم سے ہم زندہ ہوئے اور تیرے ہی حکم سے ہم پر موت آئے گی او رتیری طرف اٹھ کر جانا ہے۔‘‘
اور یہی دعا شام کے وقت یوں پڑھیں:
﴿اَللّٰہُمَّ بِکَ أَمْسَیْنَا وَبِکَ أَصْبَحْنَاوَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوْتُ وَإِلَیْکَ الْمَصِیْرُ﴾
’’ اے اللہ ! تیری توفیق سے ہم نے شام کی اور تیری ہی توفیق سے ہم نے صبح کی اور تیرے حکم سے ہم زندہ ہوئے اور تیرے ہی حکم سے ہم پر موت آئے گی او رتیری طرف لوٹ کر جانا ہے۔‘‘
٭ صبح وشام یہ دعا پڑھیں:
﴿اَللّٰہُمَّ أَنْتَ رَبِّیْ لاَ إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَأَنَا عَبْدُکَ وَأَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَأَبُوْئُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْ لِیْ فَإِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا اَنْتَ﴾
’’ اے اللہ ! تو میرا رب ہے،تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں،تو نے مجھے پیدا کیااورمیں تیرا بندہ ہوں اورمیں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں۔میں نے جو کچھ کیا اس کے شر