کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 6
گا۔اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا،نہایت ہی مہربان ہے۔‘‘
اور حسن بصری رحمہ اللہ کا کہنا ہے:
’’ اللہ سے محبت کی علامت اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرنا ہے۔‘‘
کسی مومن کا اللہ کے ہاں کتنا مقام ہوتا ہے،اس کا دارو مدار بھی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع پر ہے۔سو جس قدر زیادہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کا پیروکار ہوگا اتنا زیادہ وہ اللہ کے ہاں لائق ِ احترام ہو گا۔
اسی بناء پر میں نے یہ مختصر سا رسالہ تالیف کیا ہے تاکہ مسلمانوں کے روز مرہ کے معمولات کے متعلق صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو بیان کیا جائے۔اوراِس کا تعلق صرف ان امور سے ہے جو یومیہ زندگی میں تقریباً ہر مسلمان کو پیش آتے ہیں۔مثلا نماز،نیند،کھانا پینا،لوگوں کے ساتھ میل جول،طہارت،آنا جانا،لباس اور دیگر حرکات وسکنات وغیرہ۔
ذرا غور کیجئے ! اگر ہم میں سے کسی شخص کا کچھ مال گم ہو جائے تو ہم اس کی تلاش میں اپنی تمام توانائیاں صرف کردیتے ہیں اور اسے حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں،تاوقتیکہ وہ ہمیں واپس مل