کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 42
کرنا اور نفس کے خلاف جہاد کرنا۔
وتر کی سنتیں
٭ تین وتر پڑھنے والے شخص کیلئے پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۃ الاعلیٰ،دوسری میں الکافرون اور تیسری میں الاخلاص پڑھنا مسنون ہے۔
[ترمذی،أبو داؤد،ابن ماجہ]
٭ نماز وتر سے سلام پھیرنے کے بعدتین مرتبہ﴿ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْس ﴾پڑھنا اور تیسری مرتبہ اس دعا کے ساتھ ﴿رَبِّ الْمَلاَئِکَۃِ وَالرُّوْحِ ﴾کا اونچی آواز میں پڑھنا بھی سنت ہے۔ [ابو داؤد،نسائی،دار قطنی۔الأرناؤط نے اسے صحیح کہا ہے]
سنت ِفجر کی سنتیں
٭ فجر کی سنتوں کو ہلکا پھلکا(مختصر)پڑھنا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی اذان اور اقامت کے درمیان دو مختصر رکعات پڑھا کرتے تھے۔‘‘ [بخاری،مسلم]
٭ پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورۃ البقرہ کی آیت(۱۳۶)اور دوسری میں سورۃ آل عمران کی آیت(۶۴)کا پڑھنا مسنون