کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 36
3. عصر سے پہلے چار رکعات
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:’’اس شخص پر اللہ کی رحمت ہو جو عصر سے پہلے چار رکعات پڑھے۔‘‘ [ابو داؤد،ترمذی]
4. مغرب سے پہلے دو رکعات
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:’’مغرب سے پہلے نماز پڑھا کرو۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا اور تیسری بار اس کے ساتھ یہ بھی فرمایا:’’جس کا جی چاہے۔‘‘ [بخاری]
5. عشاء سے پہلے دو رکعات
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
’’ ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہوتی ہے۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایااور تیسری مرتبہ اس کے ساتھ یہ بھی فرمایا:’’جس کا جی چاہے۔‘‘
[بخاری،مسلم]
امام نووی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ دو اذانوں سے مراد اذان اور اقامت ہے۔
نوافل کی ادائیگی گھر میں
٭ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
’’بندے کی بہترین نماز وہ ہے جسے وہ گھر میں ادا کرے،سوائے