کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 27
٭ پہلی صف کیلئے آگے بڑھنا
ایک حدیث میں ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کتنا اجر ہے،پھر اس کیلئے انھیں قرعہ اندازی کرنی پڑے تو وہ قرعہ اندازی کر گذریں۔‘‘[بخاری،مسلم]
٭ تحیۃ المسجد پڑھنا
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
’’ تم میں سے کوئی شخص جب مسجد میں داخل ہو تو اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک دو رکعات نماز ادا نہ کرلے۔‘‘ [بخاری،مسلم]
امام شافعی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ
’’ تحیۃ المسجد تمام اوقات میں،حتی کہ ممنوعہ اوقات میں بھی مشروع ہے۔‘‘
اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ:
’’تمام اہلِ فتوی کا اجماع ہے کہ تحیۃ المسجد سنت ہے۔‘‘
٭ مسجد سے نکلنے کی دعا پڑھنا
درود شریف پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھیں: