کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 22
’’ اے اللہ ! میں تجھ سے گھر کے اندر اور گھر سے باہر خیر کا سوال کرتا ہوں،اللہ کے نام کے ساتھ ہم داخل ہوئے اوراللہ کے نام کے ساتھ ہم نکلے اور ہم نے اللہ پر توکل کیا جو ہمارا رب ہے۔‘‘ یہ دعا پڑھ کر گویا کہ مسلمان گھر میں داخل ہوتے ہوئے اور اس سے نکلتے ہوئے ہمیشہ اللہ پر توکل کا اظہار کرتا ہے اور ہر دم اس سے اپنا تعلق مضبوط بناتا ہے۔ ٭ مسواک کرنا:کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا کہنا ہے کہ: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی گھر میں داخل ہوتے توسب سے پہلے مسواک کرتے۔‘‘ [مسلم] ٭ گھر والوں کو سلام کہنا:فرمان الٰہی ہے: ﴿فَاِِذَا دَخَلْتُمْ بُیُوتًا فَسَلِّمُوْا عَلٰٓی اَنْفُسِکُمْ تَحِیَّۃً مِّنْ عِنْدِ اللّٰہِ مُبٰرَکَۃً طَیِّبَۃً [النور:۶۱] ’’پس جب تم گھروں میں داخل ہونے لگو تو اپنے گھر والوں کو سلام کہا کرو،(سلام)اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ دعائے خیر ہے جو بابرکت اور پاکیزہ ہے۔‘‘ اگر مسلمان ہر فرض نماز مسجد میں ادا کرتا ہو اور اس کے بعد اپنے