کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 21
’’ تم جب بھی لباس پہنو تو دائیں طرف سے شروع کیا کرو۔‘‘
[ترمذی،ابو داؤد،ابن ماجہ،اس کی سند صحیح ہے]
4 لباس اتارتے ہوئے پہلے بائیں طرف سے،پھر دائیں طرف سے اتارنا۔
گھر میں داخل ہونے اور اس سے نکلنے کی سنتیں
امام نووی رحمہ اللہ کا کہنا ہے:
’’گھرمیں داخل ہوتے وقت ’بسم اللہ ‘ کا پڑھنا،اللہ کا ذکر کرنا اور گھر والوں کو سلام کہنا سنت ہے۔‘‘
٭ گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا:ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
’’ کوئی شخص گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کا ذکر کرے تو شیطان(اپنے ساتھیوں سے)کہتا ہے:اب تم اس گھر میں نہ رہ سکتے ہو اور نہ تمھارے لئے یہاں پر کھانا ہے ‘‘[مسلم]
٭ گھر میں داخل ہونے کی دعا پڑھنا
﴿اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلِجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ،بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا،وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا،وَعَلَی اللّٰہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا﴾ [ابو داؤد]