کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 19
جوتا پہننے کی سنتیں ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ تم میں سے کوئی شخص جب جوتا پہننے لگے تو سب سے پہلے دایاں پاؤں جوتے میں ڈالے اور جب اتارنے لگے تو سب سے پہلے بایاں پاؤں جوتے سے باہر نکالے۔نیزوہ یا دونوں جوتوں کو پہنے یا پھر دونوں کو اتار دے۔‘‘ [مسلم] مسلمان دن اور رات میں کئی مرتبہ جوتا پہنتا اور اتارتا ہے۔مثلا مسجد میں جاتے ہوئے اور اس سے باہر نکلتے ہوئے،حمام میں جاتے ہوئے اور اس سے باہر آتے ہوئے اور کسی کام کیلئے گھر سے باہر جاتے ہوئے اور اس میں واپس آتے ہوئے۔سو ہر مرتبہ اسے درج بالا حدیث میں جو سنتیں ذکر کی گئی ہیں ان پر عمل کرنا چاہیے تاکہ اسے بہت زیادہ اجر وثواب حاصل ہو سکے۔ لباس پہننے کی سنتیں جن کاموں کو تقریبا سارے لوگ دن اور رات میں کئی مرتبہ کرتے ہیں ان میں سے ایک لباس پہننا اور اسے اتارناہے۔لباس کو اتارنے اور پہننے کے کئی مقاصد ہو سکتے ہیں،مثلاً غسل کیلئے لباس اتارنا اوراس