کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 18
کے وقت،منہ میں بدبو پیدا ہو جانے کے بعد،نیند سے بیدار ہونے کے بعد اور ہر وضو کے وقت۔اسی طرح گھر میں داخل ہوتے وقت بھی،کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ: ’’ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں داخل ہوتے وقت سب سے پہلے مسواک کیا کرتے تھے۔‘‘ [مسلم] اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’مسواک سے منہ پاک ہوتا ہے اور اللہ کی رضا مندی نصیب ہوتی ہے۔‘‘ [احمد] اوراب تو جدید طب میں بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ مسواک دانتوں اور مسوڑھوں کیلئے مفید ہوتا ہے کیونکہ اس میں درج ذیل مواد پائے جاتے ہیں: 1 جراثیم کو ختم کرنے والے مواد۔ 2 پاک کرنے والے مواد۔ 3 دانتوں کو صاف کرنے والے مواد۔ 4 منہ میں خوشبو پیدا کرنے والے مواد۔