کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 15
11 ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا:
حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ مکمل وضو کیا کرو اور انگلیوں کے درمیان خلال کیا کرو۔‘‘
[سنن اربعہ]
12 ہاتھ پاؤں دھوتے ہوئے پہلے دائیں ہاتھ پاؤں کو دھونا:
حدیث میں ہے کہ:
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جوتا پہنتے ہوئے اور طہارت میں دائیں طرف پسند تھی۔‘‘ [بخاری،مسلم]
13 چہرہ،ہاتھ،بازو اور پاؤں کو ایک سے زیادہ(تین مرتبہ تک)دھونا۔
14 پانی بہاتے ہوئے اعضاء ِوضو کو ملنا۔
15 پانی کے استعمال میں میانہ روی اختیارکرنا:حدیث میں ہے کہ:
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مُد پانی سے وضو کیا کرتے تھے۔‘‘ [بخاری،مسلم]
16 بازو اور پاؤں دھوتے ہوئے مبالغہ کرنا:
ایک حدیث میں ہے کہ:
’’ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جب وضو کرتے تو اپنے بازؤوں کو کندھوں تک اور اپنے پاؤں کو پنڈلیوں تک دھوتے اور پھر کہتے: