کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 14
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہتھیلی میں پانی بھرا اور ایک ہی چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا۔ [بخاری ومسلم] 8 کلی کے وقت مسواک کرنا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: ’’ اگر مجھے امت کی مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں انھیں ہر وضو کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔‘‘ [احمد،نسائی] 9 چہرہ دھوتے ہوئے گھنی داڑھی کا خلال کرنا: ایک حدیث میں ہے کہ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کے دوران اپنی داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے۔‘‘ [ترمذی] 10 مسنون کیفیت کے مطابق مسح کرنا: ’’ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں کو سر کے شروع سے گُدی تک لے جاتے،پھر انھیں اسی طرح سر کے شروع تک واپس لے آتے۔‘‘ [بخاری ومسلم] یہی مسنون کیفیت ہے مسح کی۔تاہم اگر کوئی شخص پورے سر پر ہاتھ پھیر لے تو اس سے بھی وضو کا فرض پورا ہو جائے گا۔جیسا کہ حدیث میں ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسح اِس طرح کیا کہ اپنے ہاتھوں کو آگے سے پیچھے اور پیچھے سے آگے لے گئے۔ [متفق علیہ]