کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 13
’’ جو شخص اپنے گھر میں وضو کرے اور فرض نماز ادا کرنے کیلئے مسجد کی طرف چل کر جائے تو اس کے ایک قدم پر اس کی ایک غلطی مٹا دی جاتی ہے اور دوسرے پر اس کا ایک درجہ بلند کردیا جاتا ہے۔‘‘ [مسلم] 2 وضو سے پہلے ’ بسم اللہ ‘ پڑھنا۔ 3 وضو کے شروع میں اپنی ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھونا۔ 4 چہرہ دھونے سے پہلے کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا۔ 5 بائیں ہاتھ کے ساتھ ناک جھاڑنا۔ ایک حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے اپنی ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھویا،پھر کلی کی،پھر ناک میں پانی چڑھایا اور اسے جھاڑا،پھر اپنا چہرہ تین مرتبہ دھویا۔ [بخاری ومسلم] 6 کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کرنا(پورے منہ میں پانی گھمانا اور ناک کے آخری حصے تک پانی پہنچانا) ایک حدیث میں ہے: ’’ ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کیا کرو،الا یہ کہ تم روزہ دار ہو۔‘‘ [سنن اربعہ] 7 ایک ہی چلو سے کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا