کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 12
بیت الخلاء میں داخل ہونے اور اس سے نکلنے کی سنتیں
1. داخل ہوتے وقت پہلے بایاں اور پھر دایاں پاؤں اندر رکھے اور نکلتے وقت پہلے دایاں پھر بایاں پاؤں باہر رکھے۔
2. داخل ہونے کی دعا پڑھنا
﴿اَللّٰہُمَّ إنِّیْ أعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ﴾
’’ اے اللہ ! میں مذکر شیطانوں اور مؤنث شیطانوں سیتیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘ [بخاری،مسلم]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شیطانوں کے شر سے اللہ تعالی کی پناہ اس لئے طلب فرمائی کہ عام طور پر شیطان بیت الخلاء میں ہی رہتے ہیں۔
3 نکلنے کی دعا پڑھنا
﴿غُفْرَانَکَ﴾ [ترمذی،أبو داؤد،ابن ماجہ]
’’ اے اللہ ! میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں۔‘‘
نوٹ:انسان کو دن اور رات میں کئی مرتبہ بیت الخلاء میں جانا پڑتا ہے،تو ہر مرتبہ اسے ان چارسنتوں پر عمل کرنا چاہیے،دو داخل ہونے کی اور دو نکلنے کی۔
وضو کی سنتیں
1 وضو گھر میں کرنا:ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: