کتاب: دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں - صفحہ 10
نیند سے بیدار ہونے کی سنتیں
1 چہرے پر سے نیندکے آثار کو ہاتھ سے مٹانا:
ایک حدیث میں ہے کہ
’’ صلی اللہ علیہ وسلم نیند سے بیدار ہوکر اٹھے اور نیند کے آثار کو ختم کرنے کیلئے چہرے پر ہاتھ پھیرنے لگے۔‘‘ [مسلم]
امام نووی رحمہ اللہ اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسی حدیث کے پیش نظر نیند سے بیدار ہونے کے بعد چہرے پر ہاتھ پھیرنے کو مستحب قرار دیا ہے۔
2 بیدار ہونے کی دعا پڑھنا:
﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ أحْیَانَا بَعْدَ مَا أمَاتَنَا وَإلَیْہِ النُّشُوْرُ﴾
’’ تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیااور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔‘‘ [بخاری]
3 مسواک کرنا:ایک حدیث میں ہے کہ:
’’ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کی نیند سے بیدار ہوتے تو مسواک کے ساتھ منہ صاف کرتے۔‘‘ [بخاری،مسلم]
4 ناک جھاڑنا:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
’’ تم میں سے کوئی شخص جب نیند سے بیدار ہو تو وہ تین مرتبہ ناک کو