کتاب: دل کا بگاڑ - صفحہ 80
نفاق کی تعریف
لغوی تعر یف: …(نَفَقَ) ’’نون، فا، اور قاف‘‘ تین حرف ہیں اس کے دو معنی ہیں:
پہلا معنی:… کسی چیز کا ختم ہوجانا یا منقطع ہوجانا۔
دوسرا معنی:… کسی چیز کو چھپانا اور انتہائی پوشیدہ رکھنا۔
یہ (النفقُ) سے ماخوذ ہے۔ اس سے مراد زمین میں سوراخ (سرنگ)ہے جس میں چھپا جاتا ہے، اور اسی سے نفاق نکلا ہے ، اس لیے کہ منافق کفر کو چھپائے رکھتا ہے۔ [1]
نفاق کو شرعی اصطلاح میں عرب اس کے مخصوص معنی میں نہیں جانتے تھے ، اگر چہ اس کی اصل عربی زبان میں معروف تھی۔
شرعی تعریف:… خیرکا اظہار کرنا اور شر کو چھپانا۔
منافق کے متعلق ابن جریر سے قول منقول ہے:
’’ منافق وہ ہے جس کا قول اس کے فعل کے مخالف ہو، اوراس کے اسرار اس کے اعلانیہ کے مخالف ہوں ، اور اس کا باطن اس کے ظاہر کے ، اور اس کا شاہد اس کے غائب کے مخالف ہو۔‘‘[2]
نفاق کی اقسام
نفاق کو دوقسموں میں تقسیم کیا گیا ہے: (۱)نفاق اکبر اور (۲)نفاق اصغر۔
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’ نفاق بھی کفر کی طرح ہے۔ ایک نفاق اصلی نفاق سے کم درجہ کا ہے، اسی لیے
[1] لسان العرب:۱۰/۳۵۷۔ معجم مقاییس اللغۃ:۵/ ۴۵۵.
[2] تفسیر القرآن العظیم: ۱/ ۱۷۶.